Advertisement

عمران خان اپنی شکست دیکھ کر اب ووٹنگ کے عمل سے بھاگ رہے ہیں، سلیم مانڈوی والا

سلیم مانڈوی والا

سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی شکست دیکھ کر اب ووٹنگ کے عمل سے بھاگ رہے ہیں۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کل ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ حکومت قومی اسمبلی اجلاس میں خلل ڈالنے اور تاخیری حربے اسعتمال کرنے کے مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے، انتخابات میں حصہ لینے کو ترجیح دینے والی حکومت نے اب مستعفی ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے وزراء پر تو کل تک الیکشن لڑنے کا بھوت سوار تھا الیکشن سے راہ فرار کیوں ڈھونڈ رہے ہیں؟ حقائق یہ ہیں کہ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی نے دو ٹوک الفاظ میں استعفے دینے سے انکار کر دیا ہے، حکومت کی جانب سے کوئی بھی تاخیری حربہ توہین عدالت کے مترادف ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے واضح کر دیا ہے کہ کوئی ادارا یا شخص ووٹنگ نہیں ہونے دے گا یا ووٹنگ کے عمل کو سبوتاز کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔

سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے نمبرز مکمل ہیں، کل عوام کو اس حکومت سے نجات دلائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version