Advertisement

پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے، وزیراعظم

پاکستان بحرین

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بحرین کے تعلقات بے حد اہمیت کے حامل ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات بحرین کے سفیر کی ملاقات ہوئی ہے ۔

اس دوران  شہباز شریف کوعہدہ سنبھالنے پر بحرین کی قیادت کی طرف سے مبارکباد پیش کی گئی جس پر وزیراعظم نے شکریہ ادا کیا ہے۔

اس دوران وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، افرادی قوت اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات کو اجاگر کیا۔

Advertisement

شہباز شریف نے کوویڈ 19 کے آزمائشی اوقات میں پاکستانی کمیونٹی کی دیکھ بھال میں حکومت بحرین کی کوششوں کو سراہا۔

سفیر نے پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو یاد کیا اور بحرین کی پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کی خواہش پر زور دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version