Advertisement

وزیرِ اعلیٰ کا انتخاب: پنجاب اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر میں

نومنتخب گورنر پنجاب نے 8 رکنی کابینہ سے حلف لے لیا

پنجاب میں نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لئے اسمبلی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے ۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرتے ہوئے ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق وزارت اعلیٰ کے عہدے کے لئے حتمی فیصلہ آج کیا جائیگا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لئے مقابلہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے درمیان ہوگا۔

اس حوالے سے سیکرٹری اسمبلی کا کہنا ہے کہ آج صرف شیڈول جاری ہو گااور کوئی کارروائی نہیں ہو گی۔ا سپیکر کا اختیار ہے کہ ووٹنگ کل کرواتے ہیں یا پیر کو فیصلہ اسپیکر نے کرنا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے کاغذات نامزدگی کیلئے امیدوار اپنے کاغذات آج جمع کرائے گئے۔

Advertisement

خیال رہے کہ گزشتہ روز گورنر پنجاب چوہدی سرور  کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کیا تھا جس کے بعد وزارت اعلیٰ کا عہدہ خالی ہوگیا ہے۔

 تاہم حکومت کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدر پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ کے لئے منتخب کیا گیا ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے حمزہ شہباز کو نامزد کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں ہونے والی تبدیلوں کے باعث ق لیگ اور ن لیگ کی ترین گروپ سے حمایت حاصل کرنے کے لئے ملاقاتوں اور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تمام ملاقاتوں کے باوجود ترین گروپ نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے تاہم مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے دعوٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ وزیراعلیٰ کے عہدے کے لئے حمزہ شہباز کو سپورٹ کریگا۔

دوسری جانب اپوزیشن کی جانب سے عثمان بزدار کے استعفے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے دوبارہ استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ اسپتال کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر زور
کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 خوارجی ہلاک
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version