Advertisement

کراچی میں آج موسم گرم رہنے کا امکان

شہر کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔

 اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میں  18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ مطلع صاف رہے گا البتہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

دوسری جانب محمکہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 15 یا 16 اپریل سے شہر میں گرمی کی نئی لہر میں کا امکان ہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم گرم اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا تاہم رات کے دوران خیبر پختونخوا،اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ کہیں کہیں پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا تاہم بعد دوپہر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اورخشک رہے گا تاہم بعد دوپہربالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version