رمضان کے دوران اسکولز کے اوقات کیا ہوں گے؟ اے پی پی ایس ایف نے اعلان کر دیا

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے رمضان کے دوران اسکولز کے اوقات کا نوٹس جاری کر دیا۔
صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے پیر 4 اپریل سے 3 مئی 2022 تک پورے پاکستان میں رمضان المبارک کی وجہ سے پرائیویٹ اسکولز کے اوقات تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک شفٹ میں چلنے والے اسکول صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک چلیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈبل شفٹوں پر چلنے والے ادارے صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے اور دوپہر ساڑھے 12 سے ساڑھے 4 بجے تک کام کریں گے۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا جس کے بعد کل ملک بھر میں پہلا روزہ ہوگا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبد الخبیر آزاد کی صدارت میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چارسدہ روڈ پشاور پر قائم محکمہ اوقاف کے دفتر میں ہوا۔
اس کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد میں ہوئے۔
چاند کی رویت کے لیے محکمہ موسمیات اور سپارکوکی خدمات بھی حاصل کی گئیں۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید عبد الخبیر آزادنے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے، کل بروز اتوار مورخہ 3 اپریل 2022 کو پاکستان میں پہلا روزہ ہوگا۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ الحمدللہ مجھے خوشی ہورہی ہے کہ ملک بھر میں کل ایک ہی روز روزہ رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

