مجھے نہ کسی نے اغوا کیا نہ زبردستی کی، کراچی سے لاپتہ ہونے والی نمرہ کا بیان سامنے آگیا

کراچی سے لاپتہ ہونے والی نمرہ کاظمی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو بیان میں نمرہ کا کہنا ہے کہ میں 17 اپریل کو تونسہ شریف آئی تھی اور 18 اپریل کو میں میرا نکا ح ہوا۔
نمرہ نے مزید کہا کہ میں اپنی مرضی سے آئی ہوں، مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا۔ میں اپنے نکاح سے بہت خوش ہوں۔
دوسری جانب نمرہ نمرہ کاظمی نے ایڈیشنل سیشن جج تونسہ شریف کی عدالت میں بیان حلفی بھی جمع کرادیا ہے۔
بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ میں اپنی مرضی اور ہوش و حواس سے شاہ رخ سے نکاح کررہی ہوں، میں اپنی خواہش سے شاہ رخ کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتی ہوں۔
بیان حلفی میں مزید کہا گیا کہ مجھے نہ کسی نے اغوا کیا نہ زبردستی کی، میری شادی شدہ زندگی میں کوئی مداخلت نہ کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

