Advertisement

قومی اسمبلی کو غیر قانونی طور پر توڑا گیا ہے، سلمان رفیق

مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کو غیر قانونی طور پر توڑا گیا ہے۔

سلمان رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ان کو شکست نظر آئی تو ایسے ہتھکنڈے استعمال کیے گئے، جب ڈپٹی اسپیکر سے کہا کہ اجلاس کیوں لیٹ کر رہے ہیں تو کوئی جواب نہ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اپنی شکست نظر آرہی تھی تو خواتین کو سامنے لے آئے، ہماری ایم پی ایز کو شدید چوٹیں آئیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پانی بند کر دیا ہے لائٹیں اور ایوان بھی بند کر دیا گیا ہے۔

خواجہ سلمان نے مزید کہا کہ ملک کی قسمت کا فیصلہ آئین کے مطابق ہونا چاہیے۔

Advertisement

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی تحلیل کردی ہے۔

ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری منظور کرلی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version