میلسی: ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث تین سالہ بچے کو آوارہ کتوں نے نوچ ڈالا

میلسی میں ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث تین سالہ بچے کو آوارہ کتوں نے نوچ ڈالا۔
شہر میں ضلعی انتظامیہ کی نااہلی سے آوارہ کتوں کی بھرمار ہو گئی، موضع ڈھمکی کے رہائشی تین سالہ بچے کو آوارہ کتوں نے نوچ ڈالا جس کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بچے کی ایمرجنسی میں حالت نہ سنبھلنے پر ملتان نشتر ریفر کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے خلاف اہل علاقہ کے لوگ سراپا احتجاج کر رہے ہیں اور اہل علاقہ نے آوارہ کتوں سے جان چھڑانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر میلسی کو درخواست بھی دے دی ہے۔
احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ بہت بار شکایات کی ہیں لیکن انتظامیہ افسران ہماری نہیں سنتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

