Advertisement

فیصل مسجد کی حیران کن تعمیراتی تاریخ؛ مسجد کا نقشہ کس نے بنایا؟

پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد میں واقع شاہ فیصل مسجد پوری دنیا کے لیے اسلام کے آفاقی پیغام امن و محبت، رواداری و بھائی چارے اور احترامِ انسانیت کی علامت ہے۔

شاہ فیصل مسجد کو جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی مسجد ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

اپنے انوکھے طرز تعمیر کے باعث شاہ فیصل مسجد پوری مسلم دنیا میں شہرت رکھتی ہے۔

شاہ فیصل مسجد تعمیر کرنے کی تجویز 1966ء میں اس وقت کے سعودی فرمانروا شاہ فیصل بن عبدالعزیز نے اپنے دورہ اسلام آباد میں دی۔

1969ء میں ایک بین الاقوامی مقابلہ منعقد کرایا گیا، جس میں 17 ممالک سے فنِ تعمیر کے 43 ماہرین نے مسجد کے ڈیزائن کے لیےاپنے نمونے پیش کیے گئے تھے۔

Advertisement

چار روزہ مباحثے کے بعد ترکی کے ویدت دالوکے ( Vedat Dalokay)کا ڈیزائن منتخب ہوا۔

12 اکتوبر 1976 کو سعودی عرب کے شاہ خالد نے ایک باوقار تقریب میں اس عظیم الشان مسجد کا سنگ بنیاد رکھا۔

28 جنوری 1983 کو فیصل مسجد اسلام آباد میں پہلی نماز جمعہ ادا کی گئی اور 2 جون 1986 بمطابق 23 رمضان المبارک 1406 ہجری کو پایہ تکمیل کو پہنچی۔

46 ایکڑ رقبے پر تعمیر کی گئی فیصل مسجد میں اندر اور باہر 4 لاکھ لوگ بیک وقت نماز پڑھ سکتے ہیں۔

گنیز بک آف ریکارڈز کے مطابق یہ اس وقت دنیا کی چھٹی اور پاکستان کی دوسری سب سے بڑی مسجد ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version