Advertisement

عام آدمی کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کریں گے، سلمان رفیق

خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے ویژن کے مطابق عام آدمی کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمز ہ شہباز کی ہدایت پر رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران صحت کی 2021-22کی ترقیاتی سکیموں اور2022-23کی نئی سکیموں کاجائزہ لیا گیا۔

متعلقہ افسران نے اجلاس کے دوران جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس کے دوران گنگارام ہسپتال،ڈیرہ غازی خان،ملتان اورسیالکوٹ میں مدراینڈچائلڈ ہسپتالوں،راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈٹرانسپلانٹیشن،نشترٹو،ٹیچنگ ہسپتال شیخ زیدرحیم یارخان،انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈی جی خان،گجرانوالہ،ساہیوال اور ڈی خان کے ٹیچنگ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن ودیگر ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیاگیا۔

Advertisement

رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کے دوران صحت کی تمام جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں کاتفصیلی جائزہ لیاگیا ہے، ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کریں گے۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ صحت کے تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے ویژن کے مطابق عام آدمی کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کریں گے۔

رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں صحت کے تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کرکے تازہ پیش رفت کاجائزہ لیا جائے گا جبکہ پنجاب میں صحت کے تمام منصوبوں میں شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اجلاس میں سیکرٹری صحت علی جان خان،چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی ودیگرمتعلقہ افسران نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version