Advertisement

حکومت بنائی گئی جو چند ہفتوں کی مہمان ہے، شفقت محمود

شفقت محمود

شفقت محمود

شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت بنائی گئی جو چند ہفتوں کی مہمان ہے۔

سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے سرگودھا میں صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی کے ممبرز سمیت امیدواروں سے اہم ملاقاتیں کی۔

اس موقع  پر شفقت محمود نے سرگودھا ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری عوام نے شدید غم غصے کا اظہار کیا کہ کس طرح بیرونی مداخلت پر منتخب حکومت کو ہٹایا گیا، پاکستانی عوام کا ایک ہی مطالبہ ہے جس کی نمائندگی تحریک انصاف کر رہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جلد انتخابات کا اعلان کیا جائے، حکومت بہانے بنا رہی ہے کیونکہ عوام ان کو مسترد کرے گی۔

صدر تحریک انصاف پنجاب کا کہنا تھا کہ چھ ہفتوں میں اگر کچھ کیا گیا ہے تو ایک کام بتا دیں۔ ایک بھگوڑا جو علاج کروانے لندن گیا، وزیراعظم کا اس سے مشورہ لینا قوم کے ساتھ مذاق ہے۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم پر امن مارچ کے ذریعے پاکستان میں انتخابات کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں، ایک ناجائز طاقت کے ذریعے حکومت بنائی گئی جو چند ہفتوں کی مہمان ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ پاکستان کے مسائل ایک کنبہ میں حل کرنے کی صلاحیت نہیں یہ چوں چوں کا مربّہ ہیں اگر 6 ہفتوں میں کام کیا تو صرف ایف آئی اے سے کیس ختم کروانے کی ناکام جہدوجہد کے سوا کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی موجودگی میں شفاف الیکشن کی امید نہیں، چیف الیکشن کمشنر کو جانا ہوگا اور اگر الیکشن کا اعلان ہو تو اصلاحات پر بات کی جاسکتی ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ کرپٹ مافیا کو ملک کا سربراہ بنا دیا گیا ہے، بیرونی ممالک کی سازشیں عوام دیکھ رہی ہے۔ جہموری نظام کے لئے الیکشن جلد سے جلد ہونے چاہیئں، یہ الیکشن سے اس لئے بھاگ رہے ہیں کہ انہیں معلوم ہیں کہ عوام ان کو کبھی بھی نہیں آنے دے گی۔

سابق وفاقی وزیر اور صدر تحریک انصاف پنجاب شفقت محمود نے مزید کہا کہ عوام نے ان چوروں کے ٹولے کو ٹھکرا دیا ہے، عمران خان جس جگہ بھی جا رہے ہیں تاریخی جلسے ہو رہے ہیں۔اس مہینے کے آخر میں اسلام آباد آزادی مارچ ہوگا، سرگودھا کی عوام سے گزارش ہے کہ مارچ میں شرکت کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version