Advertisement

پولیس نے شفقت محمود اور دیگر راہنماؤں کی گرفتاری کے لیے گھیراؤ کر لیا

گوجرانوالہ میں پولیس نے شفقت محمود اور دیگر راہنماؤں کی گرفتاری کے لیے گھیراؤ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری رانا ساجد شوکت کی رہائش گاہ کے باہر موجود ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ، ڈی ایس پی کامونکی اور چاروں تھانوں کے ایس ایچ اوز موقع پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ’حقیقی آزادی مارچ‘ میں شرکت کے لئے خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں سے عوام کی بڑی تعداد پارٹی قیادت کے ہمراہ قافلے کی صورت میں اسلام آباد کے لیے روانہ ہو چکی ہے۔

تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے کے لیے مختلف شہروں میں سڑکوں پر کنٹینرز اور ٹرک کھڑے کر دیے گئے ہیں جب کہ جی ٹی روڈ اور موٹر ویز پر رکاوٹیں لگا کر لاہور اور پشاور سے اسلام آباد جانے وا لے راستے بند کر دیے گئے ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت سے منسلک راولپنڈی میں میٹرو بس سروس اور پبلک ٹرانسپورٹ، بس اڈے سمیت تعیلمی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے اور جڑواں شہروں میں آج ہونے والے پرچے بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

حکومت نے اسلام آباد میں ریڈ زون کی سیکیورٹی کے لیے پولیس، رینجرز اور ایف سی طلب کر لی ہے، ریڈ زون جانے والے تمام علاقے سیل ہیں، جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version