Advertisement

ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے

ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے

ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے

کراچی: ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور عید گاہوں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد کیے گئے جس میں ملکی سلامتی، ترقی اور بقا کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Advertisement

عید الفطر کے موقع پر وفاقی دارلحکومت سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ چاند رات پر بازاروں میں عوام کا کافی رش دیکھنے کو ملا۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہریوں نے اپنے مرحومین کی قبروں پر حاضری کے لیے قبرستانوں کو رخ کیا جبکہ قبرستانوں کے باہر پھولوں کے اسٹالز کی ایک بڑی تعداد دیکھنے کو ملی۔

صدر مملکت عارف علوی نے اسلام آباد کی فیصل مسجد میں عید کی نماز ادا کی جبکہ عید الفطر کے موقع پر انہوں نے پیغام دیا کہ ’عید کا دن خوشیاں بانٹنے اور اپنے معاشرے کے محروم طبقے کے لیے ایثار و قربانی کا دن ہے‘۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ عید کی حقیقی خوشی تب ہی مل سکتی ہے جب ہم دوسروں کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے جاتی امرا لاہور میں عید کی نماز ادا کی جبکہ ان کے ہمراہ  وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز بھی موجود تھے۔

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے دعا کی، نماز عید کے بعد لوگوں سے گلے ملے اور عید کی مبارکباد پیش کیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version