غربت کا خاتمہ اور بااختیار خواتین پر مشتمل معاشرہ ہمارا اولین مقصد ہے، شازیہ مری

شازیہ مری نے کہا ہے کہ غربت کا خاتمہ اور بااختیار خواتین پر مشتمل معاشرہ ہمارا اولین مقصد ہے۔
وفاقی وزیر شازیہ مری نے شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کے زیراہتمام ویبی نار میں اپنے خطاب میں کہا ہے کہ غربت کے خاتمے کے لیے شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کی زیرنگرانی تخفیف غربت کا بین الاقوامی فورم بین ریاستی تعاون بڑھانے کی ایک بہترین کاوش ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی وزارت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ دنیا میں سماجی تحفظ کے سب سے بڑے اقدامات میں سے ایک ہے جس کا مقصد غربت کا خاتمہ اور بااختیار خواتین پر مشتمل معاشرہ ہے۔
شازیہ مری نے مندوبین کو بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام 80 لاکھ سے زائد مستحق افراد کو باقائدگی سے امداد فراہم کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

