Advertisement

وزیراعظم کی عوام کو درپیش معاشی مشکلات کے حل کے لئے جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت

عوام کو درپیش معاشی مشکلات

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے درپیش معاشی مشکلات کے حل کے لئے جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

دورۂ لاہور کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ملاقات ہوئی ہے۔

 

اس دوران وزیراعظم شہباز شریف نے درپیش معاشی مشکلات کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے موثر طریقے سے حل کرنے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید ہدایت کی کہ عوام کو اشیائے خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر  فراہمی یقینی بنانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔

مزید برآں وزیراعظم نے نظام بینکاری کو  عام آدمی کی معاشی فلاح و بہبود کے لیے آسان بنانے پر زور دیا۔

Advertisement

خیال رہے کہ ملاقات کے دوران صدر حبیب بینک محمد اورنگزیب ,چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس سے قبل وزیراعظم نے ملک میں چینی کا ذخیرہ اور قیمت مستحکم رکھنے کے لئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ عوام کی ضرورت کو پہلے پورا کرنا ہے، قیمت کو مستحکم کرنا ہے۔

وزیراعظم نے ایکسپورٹ پر پابندی کے ساتھ اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کا بھی حکم دے دیا ہے اور کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔

وزیراعظم نے اپنے احکامات پر مؤثر عمل درآمد سے مسلسل آگاہ کرنے کی بھی متعلقہ اداروں کو ہدایت کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version