Advertisement

ہماری حکومت نے آٹے کی قیمت میں کمی کر کے عوام کی مشکلات کم کی ہیں، حمزہ شہباز

حمزہ شہباز

حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے آٹے کی قیمت میں کمی کر کے صوبے کے عوام کی مشکلات کم کی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے وفاقی وزیر ایاز صادق اور ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی کے پونے چار سال کے دوران عوام مہنگائی کی چکی میں پس کررہ گئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری حکومت نے آٹے کی قیمت میں کمی کر کے صوبے کے عوام کی مشکلات کم کی ہیں، صوبے بھر میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 650 روپے کی بجائے 490 روپے میں مل رہا ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو 10 کلو آٹا تھیلے پر 160 روپے کا ریلیف دیا گیا ہے، چینی اور گھی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے عمران نیازی کے انتشار مارچ کا دھڑن تختہ کردیا۔آڈیو لیک میں عمران نیازی اپنے لئے این آر او کی بھیک مانگتا رہا، آڈیولیک نے سازش کا پردہ چاک کردیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر ایاز صادق نے کہا کہ آٹا سستا کرنے کا اقدام قابل تحسین ہے، آپ نے آٹا سستا کر کے مہنگائی میں پسے عوام کو حقیقی ریلیف دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version