Advertisement

پی ٹی آئی سمیت پی ڈی ایم ملک چلانے میں ناکام ہو چکی ہے،سراج الحق

سراج الحق

سراج الحق نے کہا  ہے کہ پی ٹی آئی سمیت پی ڈی ایم ملک چلانے میں ناکام ہو چکی ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مظفرآباد میں عید  ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیری شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل63-اے کی تشریح سے متعلق فیصلہ جمہوریت کی مضبوطی کی جانب قدم ہے ، اعلیٰ عدلیہ قوم کی امیدوں کا مرکز بن گئی۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اس ملک کی وارث ہے، پی ٹی آئی سمیت پی ڈی ایم ملک چلانے میں ناکام ہو چکی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لیے آئین اور قانون کی بالادستی قائم کرنا ہو گی جبکہ لوٹا کریسی کلچر کے خاتمے سے ہی قوم کا جمہوریت پر اعتماد بحال ہو گا۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاسی جماعتیں سپریم کورٹ کے فیصلے پر اس کی روح کے مطابق عمل کریں، سیاسی جماعتوں میں خاندانی اجارہ داریاں اور ون مین ڈکٹیٹرشپ قائم ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان 75برسوں سے سسک رہا، دو فیصد اشرافیہ نے اسے کھوکھلا کردیا، ماضی اور موجودہ حکمرانوں نے کشمیر پر بھارت کے سامنے پسپائی اختیار کی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اور جماعت اسلامی کشمیریوں کی صبح آزادی تک ان کے ساتھ کھڑی ہے، جس حکمران نے بھی کشمیریوں کے خون سے غداری کی وہ عبرت کا نشان بنے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version