Advertisement

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے موٹروے فیز ٹو کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اپنے دورہ سوات میں موٹروے فیز ٹو کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوات موٹروے فیز ٹو چکدرہ انٹرچینج سے مدین فتح پور تک تعمیر کیا جائے گا، 80 کلو میٹر طویل اس موٹروے کا تخمینہ لاگت 58 ارب روپے ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ موٹروے ابتدائی طور پر چار لینز پر مشتمل ہو گا تاہم مستقبل میں اس کو چھ لینز تک توسیع دینے کی گنجائش موجود ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موٹروے پر 9 انٹرچینجز تعمیر کیے جائیں گے اور یہ منصوبہ علاقے میں سیاحتی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروع کے لیے ایک اہم منصوبہ ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے انجینئرنگ یونیورسٹی بریکوٹ کیمپس کا سنگ بنیاد رکھ دیا جس کا تخمینہ لاگت ایک ارب 73 کروڑ روپے ہے۔

Advertisement

اس کے ساتھ محمود خان نے تحصیل پلے گراؤنڈ شموزئی، باب اودھیانہ اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بریکوٹ کی تعمیر نو کا بھی افتتاح کر دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version