آندھی اور تیز بارش،مختلف علاقوں میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

شہر قائد میں آندھی اور تیز بارش کے بعد مختلف مقامات پر حادثات پیش آنے کے باعث تین بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
کراچی میں بارش اورآندھی سے مختلف علاقوں میں مکانات کی دیواریں گرگئیں، ملیر کے علاقے ملت ٹاؤن میں گھر کی دیوار گرنے سے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی عمر پانچ سال اور دوسرے کی چار سال ہے۔
محکمہ موسمیات کے دفتر کے قریب واقع گلشن اریشہ میں دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ چنیسر گوٹھ میں بھی دیوار گرنے سے آٹھ سال بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔
کراچی کے مختلف علاقوں ہلکی و تیز بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ موسم سہانا ہو گیا تھا لیکن کئی علاقوں میں بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید آزمائش سے گزرنا پڑ رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

