Advertisement

سندھ میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد سندھ سیکریٹریٹ سے متعلق نیا حکم نامہ جاری

سندھ میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد سندھ سیکریٹریٹ سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت کی ہدایت پر محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے ہدایت نامہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ سیکریٹریٹ میں تمام افسران اور سیکریٹریٹ میں آنے والے تمام وزیٹرز کو ماسک پہننے لازمی ہیں۔

تمام محکموں کے سیکریٹریز اور ملازمین کو دفاتر میں کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔

دوسری جانب وزیر صحت و بہبود آبادی سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیر صدارت سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال پر اجلاس کا بھی انعقاد ہوا جس میں صوبے میں موجودہ کورونا صورتحال اور ویکسینیشن کے سلسلے میں بریفنگ پیش کی گئی۔

اجلاس میں آگاہی دی گئی کہ اس وقت صوبے میں 2947 کورونا کے ایکٹو کیسز ہیں، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 248 کورونا مثبت کیسز سامنے آئے، 24 گھنٹوں میں 4582 ٹیسٹ کئے گئے اور مثبت کیسز کہ شرح 5.4 فیصد رکارڈ کی گئی۔

Advertisement

ایکٹو کیسز میں سے 2908 افراد ہوم آئسولیشن میں ہیں جکبہ 39 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث اموات کی تعداد ایک رکارڈ کی گئی، 24 گھنٹوں میں کورونا متاثرہ 9 افراد کو ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

سندھ میں 12 سال سے زائد عمر کی ٹارگیٹڈ 3427 ملین آبادی کو کورونا کے دونو ڈوزز لگاۓ جا چکے ہیں اور کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 9.21 فیصد، حیدرآباد میں 0.16 فیصد جبکہ سندھ کے باقی اضلاع میں شرح 0.68 فیصد رہی ہے۔

سندھ میں 12 سال سے زائد عمر کی ٹارگیٹڈ 3427 ملین آبادی کو کورونا کے دونو ڈوزز لگاۓ جا چکے ہیں، مجموعی طور پر سندھ میں 3466 ملین آبادی کو کورونا ویکسین کے دونوں ڈوزز لگاۓ گئے ہیں، سندھ میں 2 ڈوزز لگوانے والوں کی مجموعی شرح 101 فیصد ہے اور اب تک سندھ میں 10 ملین افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔

سندھ میں گھر گھر کورونا ویکسین کے 3 مرحلے مکمل کئے گئے ہیں، گھر گھر ویکسینیشن کے دوران بوسٹر ڈوز بھی لگایا جا رہا ہے، صوبے بھر میں وائرس کے لیے 571 وینٹیلیٹرز کی سہولت موجود ہے۔

صوبائی وزیر صحت سندھ نے اس موقعے پر ہدایت کی کہ سندھ کے بڑے ہسپتالوں میں قائم کورونا وارڈز کو ہر صورت فعال رکھا جاۓ؛ جناح، سول، ڈاؤ، لمس اور دیگر ہسپتالوں میں قائم کورونا واڈر میں وینٹیلیٹرز اور آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنایا جاۓ۔

ڈاکٹر عذرا کا کہنا تھا کہ سندھ انفیکشس ڈزیز ہسپتال نیپا کی میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈکل سروسز کو یقینی بنایا جاۓ، فی الحال ایسی صورتحال نہیں کہ کوئی لاک ڈائون تجویز کیا جاۓ، شہری کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے رہیں، شہریوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ویکسین کے دونوں ڈوزز لگوانے کی صورت میں بوسٹر ڈوز بھی لگوائیں اور ماسک پہنیں۔

Advertisement

وزیر صحت نے ہدایات دیں کہ ٹرانسپورٹ میں ماسک پہننے کو یقینی بنایا جاۓ، اس سلسلے میں لوگوں میں آگاہی پھلائی جاۓ، کورونا سے صحتیاب ہونے کی باوجود بہت سے صحت کے مسائل کا خدشہ رہتا ہے، موزی امراض میں مبتلا افراد میں کورونا وائرس سے پیچیدگیاں رپورٹ کی گئی ہیں۔

ڈاکٹر عذرا نے کہا کہ وائرس کی جینومک پروفائلنگ کے لیے بھی نتائج حاصل کئے جائیں تاکہ وائرس کے اثرات کو سمجھا جا سکے، جو لوگ بوسٹر کے لیے اہل ہو چکے ہیں ان کو بذریعہ فون کال آگاہ کیا جاۓ اور جو افراد ویکسینیشن سینٹر تک نہیں پہنچ سکتے ان کو گھر تک ویکسین کی سہولت مہیا کی جاۓ۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version