پاکستان کے عوام استحکام اور ترقی کے مستحق ہیں، نواف بن سعید المالکی

پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام استحکام اور ترقی کے مستحق ہیں۔
نواف بن سعید المالکی نے وفاقی وزیر برائے بجلی انجینئر خرم دستگیر خان اور وزیر مملکت ہاشم نوتیزئی سے ملاقات کی جس میں وزراء نے دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کی تعریف کی اور انہیں مزید مضبوط کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقعے پر سفیر نے موجودہ حکومت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام استحکام اور ترقی کے مستحق ہیں۔
دونوں برادر ممالک کی قیادت نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید فروغ دینے کا عزم کیا۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement

