Advertisement

جاپان مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کیلئے اپنی کاوشیں کرے، سلطان محمود چوہدری

سلطان چوہدری

سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ جاپان پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کیلئے اپنی کاوشیں کرے۔

تفصیلات کے مطابق صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں جاپان ایمبیسی کے پولیٹیکل کونسلر ناکا گاوا یاسوشی سے ملاقات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان کوئی بھی چھوٹا یا بڑا حادثہ ایک بڑی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جاپان انڈیا اور پاکستان دونوں ممالک کا دوست ہے لہذا وہ مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتا ہے۔

سلطان محمود چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ جاپان ایشیاء میں واحد ملک ہے جو خطے میں بہتر ی کے لئے اپنا رول ادا کر سکتا ہے۔

Advertisement

صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ جاپان ناگاساکی اور ہیروشیما میں ایٹمی تباہ کاریوں کو دیکھ چکا ہے لہذا وہ جنوبی ایشیاء کی سنگین صورتحال کو بخوبی سمجھ سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version