وطن سے محبت میں پاکستانی سب سے آگے، گیلپ سروے

الوداع پاکستان الوداع
گیلپ سروے کے مطابق پاکستانی اپنے ملک سے محبت میں سب سے آگے ہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق گیلپ سروے نے حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق 24 ممالک میں پاکستانی اپنے وطن سے محبت میں سب سے آگے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 90 فیصد پاکستانیوں نے ملکی سرزمین سے محبت اور زیادہ جڑے ہونے کا اظہار کیا ہے۔
اس سروے میں دوسرے نمبر پر فن لینڈ رہا جس کے 87 فیصد افراد نے اپنے ملک سے جڑے رہنے کا اظہار کیا جبکہ تیسرے نمبر پر 82 فیصد کے ساتھ کینیڈا اور 78 فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر جاپان کے شہری رہے۔
گیلپ کی جانب سے ایک اور سروے کیا گیا جس میں ان سے پوچھا گیا کہ ، جنگ کی صورت میں ملک کی خاطر لڑنے کو تیار ہیں؟
اس سروے میں بھی پاکستانی سب سے آگے رہے جبکہ 96 فیصد پاکستانیوں نے جنگ کی صورت میں ملکی دفاع کے عزم کا اظہار کیا۔
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ترکی کی عوام رہے جن کی 85 فیصد افراد نے ملکی دفاع کے لیے عزم کا اظہار کیا جبکہ دیگر 24 ممالک کے افراد کے اعداد و شمار 45 فیصد رہے۔
علاوہ ازیں ایک اور سروے میں 70 فیصد پاکستانیوں نے بیرین ملک اچھے مواقع ملنے کے باوجود بھی پاکستان چھوڑنے سے انکار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News