مرتضیٰ وہاب کا کینپ سڑک کے تعمیری کام کا جائزہ

مرتضیٰ وہاب نے مچھلی چوک تک کینپ سڑک کی تعمیر کے کام کا جائزہ لیا ہے۔
ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ہاکس بے کا دورہ کیا جس میں انہوں نے مچھلی چوک تک کینپ سڑک کی تعمیر کے کام کا جائزہ لیا۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ تیرا کلو میٹر دو رویہ سڑک تعمیر کی جارہی ہے، اس سڑک کا ستر فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس منصوبے کی تکمیل میں مزید دو سے ڈھائی ماہ لگیں گے اور سڑک کی تعمیر سے ساحلی علاقوں، کینپ اور قرب و جوار کے مکینوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔
سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ اس سڑک کے علاوہ ساحل سمندر پر دیگر منصوبوں کو بھی مکمل کرلیا گیا ہے، یہ سڑک ساحل پر آنے والے شہریوں سیاحوں کے لئے ایک بہترین تحفہ ہوگی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی آصف خان بھی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News