Advertisement

پاکستانی اسلحہ رکھنے میں افواج سے بھی آگے، رپورٹ

پاکستانی اسلحہ رکھنے میں افواج سے بھی آگے، رپورٹ

پاکستانی اسلحہ رکھنے میں افواج سے بھی آگے، رپورٹ

پاکستانی عوام کے پاس مسلح افواج سے بھی زیادہ اسلحہ پایا جاتا ہے جس کی تعداد 4 کروڑ سے بھی زائد ہے۔

اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں عام شہریوں کے پاس اسلحہ کی تعداد 4 کروڑ 40 لاکھ سے زائد ہے جبکہ ملکی افواج کے پاس 23 لاکھ اسلحہ موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ اسلحہ امریکی عوام کے پاس ہے جس کی تعداد 393 ملین یعنی (39 کروڑ 30 لاکھ) ہے جبکہ امریکی افواج کے پاس 45 لاکھ اسلحہ موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق سب سے کم اسلحہ رکھنے والی قومیں یوکرینی اور افغانی ہیں جن کے پاس 40،40 ہتھیار موجود ہیں جبکہ یوکرینی افواج کے پاس 66 لاکھ اسلحہ موجود ہے۔

Advertisement

اسی طرح روس کی عوام کے پاس ایک کروڑ 80 لاکھ اور افواج کے پاس 3 کروڑ 30 اسلحہ موجود ہے جبکہ چینی عوام کے پاس 5 کروڑ اور افواج کے پاس 2 کروڑ 75 لاکھ اسلحہ موجود ہے۔

اس فہرست میں بھارتی عوام بھی کسی سے پیچھے نہیں کیونکہ ان کی عوام کے پاس 7 کروڑ 10 لاکھ اسلحہ موجود ہے جبکہ ان کی افواج کے پاس 39 لاکھ اسلحہ ہے۔

اگر ہم دیگر ممالک کی عوام کی بات کریں تو کینیڈٰین عوام کے پاس 1 کروڑ 30 لاکھ، میکسیکن کے پاس 1 کروڑ 70 لاکھ، کولمبیئن کے پاس 50 لاکھ، برازیلین کے پاس 1 کروڑ 80 لاکھ اسلحہ موجود ہے۔

وینزیویلین عوام کے پاس 60 لاکھ، ترک قوم کے پاس 1 کروڑ 30 لاکھ، جرمنی کی عوام کے پاس 1 کروڑ 60 لاکھ، فرانسیسی کے پاس 1 کروڑ 30 لاکھ اور اٹلی کی عوام کے پاس 90 لاکھ ہتھیار موجود ہیں۔

Advertisement

علاوہ ازیں نائجرین کے پاس 60 لاکھ، مصری قوم کے پاس 40 لاکھ، ساؤتھ افریقن کے پاس 50 لاکھ، یمنیوں کے پاس 1 کروڑ 50 لاکھ اور سعودی عوام کے پاس 60 لاکھ اسلحہ کی تعداد ہے۔

ایرانیوں کے پاس 60 لاکھ، عراقیوں کے پاس 80 لاکھ، تھائی لینڈ کی عوام کے پاس 1 کروڑ اور فلمپائنیوں کے پاس 40 لاکھ اسلحہ موجود ہے۔

یقینی طور پر یہ ایک ایسے اعداد و شمار ہیں جو کسی بھی ملک کے لیے خوش کن نہیں ہوسکتے کیونکہ ہتھیاروں کی بڑی تعداد آئے روز ناخوشگوار واقعات کو جنم دے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version