Advertisement

ایک فرد کے حقوق کو دوسرے کے حقوق پر فوقیت نہیں دی جا سکتی، حنا ربانی

حنا ربانی

کسی بھی 18 برس سے کم عمر فرد کی شادی اب ممکن نہیں، حنا ربانی کھر

وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ ایک فرد کے حقوق کو دوسرے کے حقوق پر فوقیت نہیں دی جا سکتی۔

تفصیلات کے مطابق حنا ربانی کھر نے دولت مشترکہ سربراہان حکومت کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی جس میں مشترکہ مستقبل کی فراہمی، پائیدار اور جامع ترقی، کوویڈ کے بعد بحالی، جمہوریت، امن اور گورننس سمیت مشترکہ تشویش کے امور زیر بحث آئے۔

وزیر مملکت برائے خارجہ نے اجلاس سے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری ممالک کے خاندان کے طور پر، دولت مشترکہ اقوام متحدہ  میں اپنے مرکزی کردار کا اعادہ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ دولت مشترکہ کو جمہوریت، قانون کی  بالادستی، اچھی حکمرانی اور انسانی حقوق کے احترام قوموں کے اندر اور ان کے درمیان امن اور خوشحالی کو استحکام کی بنیادوں کے طور پر تسلیم کرنا چاہیے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدار، خاص طور پر انسانی حقوق کا احترام، بشمول حق خود ارادیت کا اطلاق عالمی سطح پر  بلا امتیاز کیا جائے۔

Advertisement

حنا ربانی نے کہا کہ سب کو موروثی اور مساوی حقوق حاصل ہونے چاہئیں یعنی ذات، رنگ، جنس، عقیدے یا عقیدے کی بنیاد پر کوئی امتیاز نہیں کیا جانا چاہیے۔

اس موقعے پر وزیر مملکت نے رطانیہ کے وزیر برائے جنوبی ایشیا، دولت مشترکہ اور اقوام متحدہ لارڈ طارق احمد کے ساتھ ملاقات کی۔

حنا ربانی نے جمیکا کی وزیر خارجہ کمینا جانسن سمتھ، ڈومینیکا کے وزیر خارجہ ڈاکٹر کینتھ ڈیروکس اور سیرا لیون کے وزیر خارجہ پروفیسر ڈیوڈ جے فرانسس سے بھی ملاقاتیں کیں۔

واضح رہے کہ دولت مشترکہ کے حکومتی سربراہان کی میٹنگ تقریباً چار سال کے وقفے کے بعد ہو رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امراء آمد، نواز شریف سے اہم ملاقات
پاک افغان جنگ بندی معاہدہ درست سمت میں پہلا قدم ہے، نائب وزیراعظم
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ
کراچی: لیاری ایکسپریس وے گارڈن سے ماڑی پور تک ٹریفک کیلئے بند
آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام‘ ریلیز کردیا گیا
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version