Advertisement

ڈینگی کے تدارک کے لیے تمام محکمے مل کر اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، ڈی سی لاہور

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا ہے کہ ڈینگی کے تدارک کے لیے تمام محکمے مل کر اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم پر اہم اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں ڈینگی کے حوالے سے جاری سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

عمر شیر چٹھہ کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ عوام کو ڈینگی سے بچاؤ کے لئے زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے، ہاٹ سپاٹس پر خصوصی توجہ دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی لاروا کے سلسلے میں چیکنگ کو یقینی بنایا جائے اور ڈینگی لاروا کی نشاندہی پر لاروا کو فوری تلف کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کباڑ خانوں، نرسریوں، سروس اسٹیشنز، ٹائر شاپس اور گھروں کی چھتوں کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے اور اس کے علاوہ عوام الناس بھی احتیاطی تدابیر کو اپنائیں کیونکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے ہی ڈینگی سے بچاؤ ممکن ہے۔

Advertisement

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر مجتبٰی بھروانہ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version