Advertisement

کراچی کے سیکیورٹی پلان کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطح کا اجلاس

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن کی زیر صدارت رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں شہر کی امن وامان کی مجموعی صورتحال اور کراچی میں این اے 240  ضمنی انتخاب  کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،

اجلاس میں کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سمیت رینجرزاور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اجلاس میں کراچی شہر میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم خصوصاً ڈکیتی کے سدِباب کے لیے مربوط حکمتِ عملی پر زور دیاگیا اور رینجرز، پولیس اور دیگرلاء انفورسمنٹ ایجنسیز کی جانب سے مشترکہ لائحہ عمل کی منظوری دی گئی

ترجمان سندھ رینجرز نے عوام سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا  کہ وہ کسی بھی شرپسند عناصر،مشکوک سر گرمی اور نا خو ش گوار واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار،رینجرز ہیلپ لائن 1101 پریا واٹس ایپ نمبر03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version