Advertisement

ہر مشکل کے بعد آسانی ہے دو سے تین ماہ میں حالات بہتر ہونگے، وزیراعظم

شہباز شریف

شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہر مشکل کے بعد آسانی ہے دو سے تین ماہ میں حالات بہتر ہونگے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی و اتحادی اراکین قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں وزیراعظم نے اراکین کو ان کی حلقوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

وزیراعظم نے اراکین کی حاضری کا روزانہ کی بنیاد پر ریکارڈ رکھنے کی بھی ہدایت کردی۔

شہباز شریف نے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت ہے مہنگائی بہت زیادہ ہے مجھے عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تباہ حال معشیت ملی ، آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی اور مصنوعی اعدادوشمار سے معاشی ترقی دکھائی گئی۔

Advertisement

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حالات کو یہاں تک پہنچانے کا ذمہ دار عمران نیازی ہے، دو راستے تھے کہ سیاست بچاتے یا ریاست ہم نے ریاست  کو ترجیح دی

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بجٹ میں عوام کو وسائل کے مطابق ریلیف دینے کی کوشش کی، ہر مشکل کے بعد آسانی ہے دو سے تین ماہ میں حالات بہتر ہونگے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اتحادیوں سے مل کر ملک کو مشکلات سے نکالیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ صدرٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
کزنز کی سیاست میں انٹری کے سوال پر بلاول کا ردعمل سامنے آ گیا
سندھ کا کیا حال ہے،اس پربات نہیں کرنا چاہتی، بلاول پی پی رہنمائوں کو سمجھائیں، مریم نواز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version