Advertisement

پاکستان کے نیوکلیئر اثاثے دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹکتے ہیں، اسد عمر

اسد عمر

اسد عمر کا بیان

اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کے نیوکلیئر اثاثے دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹکتے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے لوگ اندھے ،بہرے اور گونگے نہیں ہیں، ن لیگ کے اکثر لیڈر اور کارکن بھی جلد الیکشن چاہتے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کی معیشت تیزی سے تنزلی کی طرف جارہی ہے، فوری الیکشن کے علاوہ کسی کے پاس کوئی حل ہے تو پیش کرے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نیوکلیئر اثاثے دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹکتے ہیں جبکہ عمران خان نے ایک خطرے اور اندیشے کا اظہار کیا ہے، عمران خان نے کوئی ایسی بات نہیں کی جس سے طوفان برپا ہو۔

رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ ایٹمی  پروگرام پاکستان کیلئے  ڈھال ہے، عالمی طاقتیں نہیں چاہتیں کہ ایک مسلمان ملک ایٹمی طاقت ہو۔

Advertisement

دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج پریس کانفرنس میں پاکستان کا وزیر خزانہ نہیں، غلامی کی تصویر نظر آئی۔

رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ جو مفتاح اسماعیل کہتا تھا ہم ایک روپیہ پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھانے دیں گے، اس نے ایک ہفتے میں 60 روپے پیٹرول کی قیمت بڑھا دی۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version