Advertisement

آج پھر مہنگائی کا دوسرا بم عوام پر گرا دیا گیا، چودھری پرویزالہٰی

پرویز الہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ آج پھر مہنگائی کا دوسرا بم عوام پر گرا دیا گیا۔

چودھری پرویزالہٰی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 6دن پہلے پیٹرول اور ڈیزل بم گرانے سے امپورٹڈ حکومت کو تسلی نہیں ہوئی جو آج ایک اور مہنگائی کا بم مار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے دباؤ پر مہنگائی کر کے لوگوں کو برباد کیا جا رہا ہے، کپڑے فروخت کر کے ریلیف دینے والوں نے عوام کے ہی کپڑے اتار دیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا یہ نااہل لوگ ہیں جو صرف تباہی مچانے کیلئے آئے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات میں 60 روپے اضافہ ملکی معیشت کو تباہ کرنے کے مترادف ہے، مہنگائی کا نیا طوفان عوام پر مسلط کر دیا گیا، اس ظالمانہ فیصلے سے حالات خراب ہوں گے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ روس سے 30 فیصد سستا پیٹرول کیوں نہیں لیا گیا؟ امپورٹڈ حکومت نے عوام کو 12،12 گھنٹے لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کا تحفہ دیا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version