گوجرانوالہ: پنجاب حکومت کے رات 9 بجے بازار بند کرنے کے احکامات پر عملدرآمد شروع

گوجرانوالہ میں پنجاب حکومت کے رات 9 بجے بازار بند کرنے کے احکامات پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے تمام بازار، شاپنگ مال اور مارکیٹں رات 9 بجے بند ہو گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کلاتھ مارکیٹ، ریل بازار، سید نگری بازار، صرافہ بازار، قصائیاں والا بازار وقت پر بند ہو گئے۔
ذرائع نے کہا کہ سیٹلائٹ ٹاؤن، پیپلز کالونی، ماڈل ٹاؤن کی مارکیٹں بھی بند کروا دی گئیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام تاجر تنظیمیں رات 9 بجے بازار بند کرنے پر متفق ہیں، خلاف ورزی کرنے والوں کو پہلے وارننگ پھر 24 گھنٹوں کیلئے سیل اسکے بعد 72 گھنٹوں کیلئے سیل اور جرمانہ کیا جائے گا۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement