Advertisement

پاکستان آج محفوظ ہاتھوں میں ہے، خالد مقبول

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان آج محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کراچی چیمبر آف کامرس میں بزنس کیمونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لاپتہ افراد کیلئے بزنس کمیونٹی نے کبھی کردار ادا نہیں کیا، ہم نے آدھی زندگیاں روپوشی میں گزاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کا پاکستان اور بھٹو کے پاکستان کا مقابلہ کیجیے، مہاجرین نے ہی کراچی کو تعمیر کیا ہے، لوگ شکوہ کرتے ہیں ایم کیو ایم کے آنے سے کراچی میں حالت ابتر ہو گئے تھے، کیا ایم کیو ایم سے قبل کراچی کے حالات بہت اچھے تھے؟

انہوں نے کہا کہ سی پیک رول بیگ کس کے دور میں ہوا اور کس نے کیا سب کو معلوم ہے، پاکستان کو خطرات کا سامنا ہے۔

خالد مقبول نے کہا کہ پاکستان کو بچانے کیلئے کراچی کو بچانا ضروری ہے، کراچی کو با اختیار میئر چاہیے، میری وزارت میں چائنا کیساتھ اسٹیل مل کی ترقی کا معاہدہ ہو گیا تھا جسکو پورا نہیں ہونے دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version