رواں سال شمالی وزیرستان سے پولیو کے 7 کیسز رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ رواں سال شمالی وزیرستان سے پولیو کے 7 کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت نے خیبر پختونخوا میں پولیو بیماری کی صورتحال پر رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے، 7 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ادارے نے کہا کہ متاثرہ بچی کا تعلق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی سے ہے۔
محکمہ صحت نے کہا کہ رواں سال شمالی وزیرستان سے پولیو کے 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، شمالی وزیرستان میں انکاری والدین کی تعداد زیادہ ہے۔
ادارے نے مزید کہا کہ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلوانے کے لیے والدین کو آمادہ کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

