اگر کسی نے آئین کے خلاف کام کیا ہے تو اسے سزا ملنی چاہیے، علی نواز اعوان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ اگر کسی نے آئین کے خلاف کام کیا ہے تو اسے سزا ملنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق علی نواز اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب کے عوام نے تحریک انصاف کو دوباہ مینڈیٹ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین اس عمر میں اس طرح کا کردار ادا کر سکتے تھے؟
انہوں نے کہا کہ فری اینڈ فیئر الیکشن اور الیکشن ڈے، یہ دونوں کام سپریم کورٹ کر سکتی ہے۔
علی نواز نے کہا کہ 1985 میں غیر جماعتی الیکشن کرا کے سیاستدان کا کردار ہی ختم کر دیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پچھلے 3 مہینوں میں چیف الیکشن کمشنر جانبدار رہے، اگر کسی نے آئین کے خلاف کام کیا ہے تو اسے سزا ملنی چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

