Advertisement

اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے کمپرومائز انتخابات ہوئے، علی حیدر گیلانی

پیپلز پارٹی کے رہنما علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے کمپرومائز انتخابات ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق علی حیدر گیلانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے ہم نے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف فکس میچ کھیلنے کی عادی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے امیدوار کے خلاف ووٹ دینے کیلئے ان کے رہنما کل بھی تیار تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب میں ایک اور کامیابی حاصل کر لی ہے، پی ٹی آئی امیدوار واثق قیوم بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔

Advertisement

ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد ڈپٹی اسپیکر کی نشست خالی تھی، پی ٹی آئی نے ڈپٹی اسپیکر کیلئے واثق قیوم عباسی کو امیدوار نامزد کیا تھا اور انہوں نے اپنے کاغذات مامزدگی جمع کرائے تھے تاہم اب وہ بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔

یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے علی حیدر گیلانی کو امیدوار نامزد کیا تھا۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے کے بعد واثق قیوم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج وزیر اعلیٰ ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر تحریک انصاف کے پاس ہے، امپورٹڈ حکومت نے بڑے دعوے کیئے تھے عوام نے ان کا علاج کردیا ہے، اب ہمارا رخ وفاقی حکومت کی جانب ہے، ہماری کامیابیوں کا تسلسل جاری رہے گا۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version