Advertisement

مشترکہ مفادات پر تعلقات کو بڑھانے کیلئے پر امید ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پولینڈ کے ساتھ مشترکہ مفادات پر تعلقات کو بڑھانے  کے لیے پر امید ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق  پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں جمہوریہ پولینڈ کے سفیر ہز ایکسیلینسی مسٹر میکیج پسارسکی نے آج جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اور دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی فائدہ مند کثیر ڈومین تعلقات کو بڑھانے کے لیے پر امید ہیں۔

آرمی چیف اور پولش سفیر نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

Advertisement

معزز مہمان نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version