Advertisement

انجمن تاجران کی مرکزی قیادت کی واپڈا بلوں میں ناجائز ٹیکسوں کے خلاف احتجاج ریلی

انجمن تاجران کی مرکزی قیادت نے واپڈا بلوں میں ناجائز ٹیکسوں کے خلاف احتجاج ریلی نکالی۔

تفصیلات کے مطابق ریلی میں مہنگائی کے مارے تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکا نے بجلی کے بلوں میں ناجائز ٹیکس کے اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے بجلی کے بلوں میں ناجائز ٹیکس کو واپس نہ لیا تو غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان کر دیں گے۔

شرکا کا کہنا تھا کہ حکومت نے مہنگائی میں پسی عوام پر بجلی کے بلوں میں بے جا ٹیکس لگا کر لوگوں کو زندہ درگور کر دیا ہے، حکومت ظالمانہ ٹیکس کا فیصلہ فوری واپس لے۔

ریلی کے شرکا نے کہا کہ ہزاروں روپے کے بلاجواز ٹیکس سراسر زیادتی ہے، ہم واپڈا افسران اور حکومت وقت سے مطالبہ نہیں کر رہے بلکہ یہ الٹی میٹم دے رہے ہیں کہ حکومت فوری طور پر بجلی بلوں میں اضافہ واپس لے، اگر یہ ظالمانہ ٹیکس واپس نہ لیے گئے تو دما دم مست قلندر ہو گا۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا، مرکز کو بھی اپنے احتجاج میں شامل کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
راولپنڈی میں تعلیمی سرگرمیاں بحال، کل سے تمام اسکول کھل جائیں گے
افغان جارحیت ناقابل قبول، پاکستان خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، صدر آصف زرداری
نمک حرام ، کس نے تجھے گلے لگایا تھا ؟ نغمہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا
آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ساتھ اجلاس، محمد اورنگزیب امریکا پہنچ گئے
افغانستان میں پاکستانی فورسز کے منہ توڑ جواب کی نئی فوٹیجز سامنے آگئیں
لاہور ٹیسٹ میچ کے دوران سیکیورٹی ہائی الرٹ، ڈی آئی جی آپریشن کا جائزہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version