Advertisement

پی ٹی آئی کی سیاست کو دریا بُرد کرنا ہمارا مشن ہے، اسلم غوری

اسلم غوری

اسلم غوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاست کو دریا بُرد کرنا ہمارا مشن ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کی پارٹی  نو سال کے پی اور پونے چار سال مرکز میں اقتدار میں رہی۔

ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ عمران نیازی جیسے ایجنٹ کا علاج صرف مولانا فضل الرحمان ہیں جبکہ ہم نے پوری شدت سے ان کو للکارا اگر کوئی ثبوت ہوتا تو مولانا فضل الرحمان صاحب کے خلاف کارروائی کرتے۔

ترجمان جے یو آئی نے یہ بھی کہا کہ عمران نیازی اور فواد چوہدری سمیت پوری پی ٹی آئی الٹی لٹک جائے،مولانا صاحب کو ہاتھ لگانے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

اسلم غوری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی شرافت کی زبان نہیں سمجھتی ، پی ٹی آئی کی سیاست کو دریا بُرد کرنا ہمارا مشن ہے۔

Advertisement

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اپنے ناپاک عزائم پورا کرنے کی راہ میں رکاوٹ پر مولانا فضل الرحمان سے خار ہے، ذلت سے اقتدارسے نکال باہر کرنے کی تکلیف ان کو ستاتے رہے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ‏ فضل الرحمن صاحب سے گزارش ہے فوری طور پر اعصابی تناؤ میں کمی کی دوائیاں لیں۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ان کی آنکھوں سے پتہ چل رہا ہے کہ موصوف راتوں کو سو نہیں پا رہے اس لئے فضل الرحمن فوری طور پر کسی ماہر نفسیات سے مشورہ کریں ورنہ ہمیں ان کو جیل کے ہسپتال شفٹ کرنا پڑے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version