Advertisement

گدو تھرمل پاور پلانٹ کی 265 میگاواٹ بجلی سسٹم سے آؤٹ

گدو تھرمل پاور پلانٹ کی 265 میگاواٹ بجلی سسٹم سے آؤٹ ہے۔

ذرائع کے مطابق  گدو پاور پلانٹ  اس وقت 810 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے۔  پلانٹ میں آگ لگنے سے پہلے 1075 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی تھی ، ابھی 265  میگاواٹ بجلی  سسٹم سے آؤٹ ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ گدو پاور پلانٹ کے ٹوٹل 16 یونٹ  میں سے 6 یونٹ چل رہے ہیں  جبکہ 10 یونٹ بند پڑے ہیں۔

 واضح رہے کہ عید  کی رات کو پاور پلانٹ کے یونٹ نمبر 16 اور 11 میں بارش کے باعث آگ لگ گئی تھی ۔

آگ لگنے سے دونوں یونٹس کے جنریٹر اور ایک روٹر مکمل تباہ ہوگیا تھا  جن کی مالیت 25 ارب  روپے بتائی جا رہی ہے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور پلانٹ میں لگنے والی آگ پر تین گھنٹے کی کوششوں کے بعد قابو پایا جاسکا تھا۔ آتشزدگی سے پلانٹ  کے دونوں یونٹ مکمل طور پر جل گئے تھے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاور پلانٹ بحال ہونے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل 969 میگاواٹ کا نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ بھی فنی خرابی سے بند ہوگیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version