Advertisement

صبح سے اب تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری

آج صبح 8  بجے سے دوپہر 2  بجے تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری  کردیے گئے۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  آج سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 39.1 ملی میٹر ریکارڈ  کی گئی۔

فیصل بیس میں 14.5  ملی میٹر ،کورنگی  میں 11.5 ملی میٹر ،اولڈ ایئر پورٹ  پر 9.8  ملی میٹر  اور جناح ٹرمینل  پر 8 ملی میٹر  بارش ریکارڈ  کی گئی۔

اس کے علاوہ  یونیورسٹی روڈ  پہ 7.2 ملی میٹر ، ڈی ایچ اے  میں 5.2 ملی میٹر ، گلشن حدید  میں 5 ملی میٹر ،سعدی ٹاؤن  میں 4.6 ملی میٹر، مسرور  بیس   اور صدر  میں 3، 3 ملی میٹر  بارش ریکارڈ  کی گئی۔

گڈاپ میں 2.6 ملی میٹر ، گلشن معمار  میں 2.2  ملی میٹر ،اورنگی ٹاؤن  میں 1.4 ملی میٹر ، نارتھ کراچی میں 0.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Advertisement

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ  بارش برسانے والا سسٹم کراچی کے اوپر سے گزر رہا ہے۔سسٹم کا پھیلاؤ بہت زیادہ ہے ، یہ سسٹم بحیرہ عرب سے بلوچستان کی ساحلی پٹی کو متاثر کرے گا   جس کے بعد یہ سسٹم ایران اور عمان کی طرف منتقل ہوجائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ  30 جولائی  والے سسٹم کے حوالے سے کچھ بھی کہنا ابھی قبل از وقت ہے۔ سسٹم بہت دور ہے اور تاحال کسی قسم کا اندازہ یا پیشگوئی کرنا ممکن نہیں  ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version