حیدرآباد؛ شہر میں مسلسل چوتھے روز بھی شدید بارش، اہم شاہراہیں ڈوب گئیں

شہر میں مسلسل چوتھے روز بھی شدید بارش ہونے کے باعث اہم شاہراہوں میں پانی جمع ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حیدر آباد میں 51 ملی میٹر بارش نے شہر کی اہم شاہراہیں ڈبو دی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کی ٹھنڈی سڑک، بئراج کالونی روڈ، کینٹ روڈ، قاضی قیوم روڈ، گدو چوک انڈر پاس، لطیف آباد پونے سات انڈرپاس میں پانی برا طرح جمع ہو گیا ہے۔
پولیس بھی بارش کے دوران شہریوں کی مدد کے لئے میدان میں آگئی اور نکاسی آب کے جنریٹر نصب کرنے لگی، شاہراہوں سے پانی کے فوری اخراج کے لیے پولیس انتظامیہ کی مدد کر رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث شہر کے سو سے زائد فیڈرز بھی ٹرپ کر گئے ہیں جس کے بعد نکاسی آب کا نظام بھی متاثر ہونے لگا ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس سے شہر کا موسم ایک بار پھر سے خوشگوار ہوگیا ہے، آج کہاں کتنی بارش ہوئی محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کردیئے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 41.0 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے کم بارش پی اے ایف مسرور بیس میں 1.0 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا تھا کہ جناح ٹرمینل میں 2.0 ملی میٹر ، یونیورسٹی روڈ میں 3.0 ملی میٹر ، ناظم آباد میں 8.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ نارتھ کراچی میں 39.6 ملی میٹر ، اورنگی ٹاؤن میں 14.6 ملی میٹر اور قائد آباد میں 11.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ سعدی ٹاون میں 12.3 ملی میٹر ،گلشن حدید میں 10.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

