چین کے پاکستان میں سفیر نونگ رونگ طویل عرصے کے بعد واپس پاکستان آگئے، سفارتی ذرائع

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کے پاکستان میں سفیر نونگ رونگ طویل عرصے کے بعد واپس پاکستان آگئے ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق سابق دور حکومت میں چین نے سی پیک میں تعطل اور مسائل پر اپنے سفیر نونگ رونگ کو واپس بلا لیا تھا مگر اب چین کے سفیر نونگ رونگ نے پاکستان میں واپس آکر دوبارہ اپنی زمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نونگ رونگ نے دوبارہ ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد آج وزیر خارجہ بلال بھٹو زرداری سے بھی ملاقات کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سفیر سے ملاقات کی تفصیلات بھی بتائیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ملاقات میں دو طرفہ تعاون، سی پیک، تجارت، سرمایہ کاری کے امور پر بات چیت ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید گہرا بنانے اور باہمی مفاد میں اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔
Pleased to receive Amb. Nong Rong today, 🇵🇰 and 🇨🇳 are committed to further deepening All-Weather Strategic Cooperative Partnership and advancing mutually beneficial economic engagement incl. CPEC, trade and investments. pic.twitter.com/hKweMpJP1d
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) July 27, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

