Advertisement

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں پاکستان کا کونسا نمبر؟

دنیا بھر کے پاسپورٹ پر نظر رکھنے والے ادارے نے سال 2022  کی تیسری سہ ماہی کےلیے طاقتور ترین پاسپورٹ کی نئی درجہ بندی کی فہرست جاری کردی۔

عالمی ادارے  ہینلے اینڈ پارٹنرز نے  سال 2022 کی تیسری سہ ماہی کی پاسپورٹ کی فہرست جاری کی ہے جس میں دنیا کے طاقت ور ترین پاسپورٹس کا اعزاز 3 ایشیائی ممالک کو حاصل ہوگیا ہے۔

 اس فہرست کے مطابق جاپانی پاسپورٹ دنیا میں سب سے طاقت ور ہے۔ جاپانی پاسپورٹ کا حامل کوئی بھی شخص  ویزا لیے بغیر  دنیا کے 193 ممالک کا سفر کرسکتا ہے۔

سنگاپور اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں  جن کے پاسپورٹس پر 192 ممالک میں جانے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

ان 3 ایشیائی ممالک کے علاوہ یورپی ممالک اس فہرست  میں چھائے ہوئے ہیں۔

Advertisement

فن لینڈ، اٹلی اور لکسمبرگ کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر  ہیں جن کے حامل افراد 189 ممالک کا سفر ویزے کے بغیر کرسکتے ہیں، اسی طرح 188 ممالک کے ویزا فری سفر کے ساتھ آسٹریا، ڈنمارک، نیدرلینڈز اور سوئیڈن پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

فرانس، آئرلینڈ، پرتگال اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو 187 ممالک میں ویزے کے بغیر سفر کرنے کی سہولت حاصل ہے اور ان ممالک کے پاسپورٹس اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔

اس کے علاوہ  بیلجیم ، نیوزی لینڈ، ناروے، سوئٹزرلینڈ اور امریکا کے پاسپورٹس پر 186 ممالک کا سفر ویزا کے بغیر کرنا ممکن ہے اور یہ فہرست میں 7 ویں نمبر پر ہیں۔

آسٹریلیا، کینیڈا، چیک ریپبلک، یونان اور مالٹا  مشترکہ طور پر آٹھویں نمبر پر ہیں جن کے شہری 185 ممالک میں پاسپورٹ دکھا کر ویزے کے بغیر داخل ہوسکتے ہیں۔

ہنگری کا پاسپورٹ 9 ویں نمبر پر رہا جبکہ 10 ویں نمبر پر لتھوانیا، پولینڈ اور سلواکیہ کے پاسپورٹس رہے۔

یہ تو ٹاپ ٹین فہرست ہے، اب جانتے ہیں کہ پاکستان اس فہرست میں کون سے نمبر پر ہے۔

Advertisement

اس فہرست میں پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا دنیا کا چوتھا ملک قرار پایا جو 109 ویں نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان سے نیچے بالترتیب شام ، عراق اور افغانستان ہیں۔

پاکستانی پاسپورٹ پر صرف 32 ممالک میں ویزے کے بغیر سفر کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version