دوست ممالک بھی وفاقی حکومت کو مصنوعی اور عارضی سمجھتے ہیں، حماد اظہر

حماد اظہر کا ٹوئٹ
حماد اظہر نے کہا ہے کہ دوست ممالک بھی وفاقی حکومت کو مصنوعی اور عارضی سمجھتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے معاشی تباہی کو جنم دیا ہے، اب اس تباہی سے نپٹنے کی ان کے پاس اہلیت نہیں۔
پی ڈی ایم حکومت نے معاشی تباہی کو جنم دیا ہے۔ اب اس تباہی سے نپٹنے کی ان کے پاس اہلیت نہیں۔ عالمی اور مقامی منڈیوں کو پی ڈی ایم حکومت پر اعتماد نہیں۔ دوست ممالک بھی وفاقی حکومت کو مصنوعی اور عارضی سمجھتے ہیں۔ اقتدار سے اس وقت انن کا چمٹے رہنا پاکستان کے مفاد کے شدید خلاف ہے۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) July 30, 2022
انہوں نے کہا کہ عالمی اور مقامی منڈیوں کو پی ڈی ایم حکومت پر اعتماد نہیں جبکہ دوست ممالک بھی وفاقی حکومت کو مصنوعی اور عارضی سمجھتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے مزید کہا کہ اقتدار سے اس وقت انن کا چمٹے رہنا پاکستان کے مفاد کے شدید خلاف ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک اور پیغام میں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پی پی پی نے سب سے پہلے ریاستی اداروں کو تباہ کیا۔
حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی وفاقی حکومت نے میپکو اور گیپکو بورڈز سے تمام اعلیٰ پیشہ ور افراد کو ہٹا کر ان کی جگہ ان کے سیاسی ساتھیوں کو تعینات کر دیا ہے۔
AdvertisementThe federal govt of PDM has removed all top notch professionals from MEPCO and GEPCO boards and appointed their political cronies in their place. This is how PMLN and PPP ruined state owned institutions in the first place. pic.twitter.com/EYSIaEav5C
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) July 30, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

