Advertisement

امریکہ پاکستانی بچوں کیلئے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ کورونا ویکسین فراہم کرے گا

امریکہ  کی جانب سے پاکستانی بچوں کے لیے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ  کورونا ویکسین فراہم کی جائیں گی۔

امریکی سفارتخانہ  اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق  ایک کروڑ ساٹھ لاکھ خوراکیں عطیہ کرنے کے بعد پاکستان کوامریکہ کی جانب سے دی جانے والی کورونا ویکسین کی تعداد سات کروڑ ستر لاکھ سے زیادہ ہوجائے گی۔

اعلامیے  میں کہا گیا ہے کہ یوایس ایڈ کی جانب سے مالی اعانت کی مد میں دو کروڑ ڈالر اضافی معاونت بھی پاکستان کو ویکسی نیشن مہم کی کوششوں میں مدد کے طور پر مہیا کرنے کا منصوبہ ہے۔

امریکی سفارتخانے کے اعلامیے میں کہا گیا کہ وباء کے آغاز سے لے کر اب تک امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان کو سات کروڑ چالیس لاکھ ڈالر براہ راست اور تین  کروڑ اڑتیس لاکھ ڈالر مالیت کا سامان کورونا کے خلاف جنگ میں معاونت کے طور پر دیا گیا۔

اعلامیے میں  مزید کہا گیا کہ  امریکہ پاکستان کوسب سے زیادہ کورونا ویکسین عطیہ کرنے والا واحد مُلک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version