Advertisement

پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت آئی تو وفاق کیلئے بہت بڑا چیلنج ہو گا، محمد زبیر

مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت آئی تو وفاق کیلئے بہت بڑا چیلنج ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق محمد زبیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک ہفتہ پہلے عمران خان نے کہا ہمیں پارلیمنٹ چلانے کیلئے ایجنسی کو کہنا پڑتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور وفاق میں کسی قسم کی محاذ آرائی ملکی مفاد میں نہیں، پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت آئی تو وفاق کیلئے بہت بڑا چیلنج ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایک ماہ میں بڑے فیصلے کرنے چاہئیں، بڑے فیصلے شروع ہو چکے ہیں، تھوڑی سی جھلک مریم نواز کی ٹوئٹ میں دیکھی ہو گی۔

واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا کہ انصاف کے ایوان بھی دھونس، دھمکی، بدتمیزی اور گالیوں کے دباؤ میں آ کر بار بار ایک ہی بنچ کے ذریعے مخصوص فیصلے کرتے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اگر اپنے ہی دیے فیصلوں کی نفی کرتے ہیں، سارا وزن ترازو کے ایک ہی پلڑے میں ڈال دیتے ہیں تو ایسے یکطرفہ فیصلوں کے سامنے سر جھکانے کی توقع ہم سے نا رکھی جائے، بہت ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی انتشار اور عدم استحکام کا سلسلہ اس عدالتی فیصلے سے شروع ہوتا ہے جس کے ذریعے آئین کی من مانی تشریح کرتے ہوئے اپنی مرضی سے ووٹ دینے والوں کے ووٹ نہ گننے کا حکم جاری ہوا۔

Advertisement

مریم نواز نے کہا کہ آج اس کی ایک نئی تشریح کی جا رہی ہے تاکہ اب بھی اسی لاڈلے کو فائدہ پہچنے جسے کل پہنچا تھا! نا منظور۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version