Advertisement

کل پنجاب میں عوام نے مہنگائی کی وجہ سے اپنا ری ایکشن دیا ہے، تاج حیدر

تاج حیدر

تاج حیدر نےکہا ہے کہ کل پنجاب میں عوام نے مہنگائی کی وجہ سے اپنا ری ایکشن دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر نے بلاول ہاؤس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 20 نشستوں پر انتخاب ہوئے ہیں، اس سے وفاقی حکومت کے جانے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

انہوں نے کہا کہ یہ تو صوبائی اسمبلی کی نشستیں ہیں اس سے وفاقی حکومت کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ کل پنجاب میں عوام نے آئی ایم ایف، مہنگائی کی وجہ سے اپنا ری ایکشن دیا ہے، عمران کی وجہ سے نہیں۔

تاج حیدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کا معاہدہ عمران خان  نے کیا تھا، وہی پروگرام شہباز شریف لیکر چل رہے ہیں۔

Advertisement

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کا مزید کہنا تھا کہ اتحادی حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ کڑی شرائط کے پروگرام کو بہتر پالیسیوں کے ذریعے ٹھیک کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں آج ملاقات، فیلڈ مارشل کی شرکت بھی متوقع
وزیراعظم سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
شہرقائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری، 16 نشستیں جیت لیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version