Advertisement

پاک امریکہ تعلقات کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہونے لگیں

پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہونے لگیں۔

سفارتی ذرائع  کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ادارہ جاتی ڈائیلاگ  کی بحالی کا آغاز ہو گیا ہے، پاک امریکہ ہیلتھ ڈائیلاگ واشنگٹن میں طے پا گئے ہیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک  ان مذاکرات میں صحت کے شعبے میں ادرہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دیں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو روزہ  ہیلتھ ڈائیلاگ 25 جولائی سے شروع  ہوں گےجس میں  وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی سربراہی میں 3 رکنی وفد شرکت کرے گا۔

مذاکرات میں امریکی ادارے سینٹر فار ڈزیز کنٹرول اور این آئی ایچ کے درمیان تعاون  پر تبادلہ خیال کیا جاے گا۔ تباہ کن کورونا وباء پر کنٹرول کے حوالے سے بھی معاملات مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

Advertisement

سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مستقبل میں کسی وباء کے مقابلے اور خاتمے کے لیے مشترکہ تعاون پر  بھی بات چیت کی  جائے گی۔ دو روزہ صحت عامہ پر مرکوز مذاکرات میں دونوں ممالک کی ادویات سازی کی صنعتوں میں تعاون پر بھی مشاورت ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version