Advertisement

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں مثالی کردار ادا کیا، رانا ثنااللہ

رانا ثنااللہ

رانا ثنااللہ نے کن تین اہم رہنماؤں کو ’قابل‘ قرار دیا؟

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں مثالی کردار ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راناثنااللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ نے آفتاب سلطان کو نیا چیئرمین نیب لگانے کی منظوری دے دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر پر الزامات عائد کیے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں مثالی کردار ادا کیا۔

دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے بھی عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو دوبارہ اقتدار میں نہیں آنے دیں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہم نے جو کہا تھا اس کے مطابق نتائج سامنے آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ضمنی الیکشن میں صرف 12 پارٹیوں کیخلاف الیکشن نہیں لڑے بلکہ ہم نے سرکاری مشینری اور الیکشن کمیشن کےخلاف بھی الیکشن لڑے۔

عمران خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرایا، ڈسکہ ضمنی الیکشن میں 20 پولنگ اسٹیشنز پر بے ضابطگیاں ہوئیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ بلدیاتی انتخابات صرف بارش کی وجہ سے ملتوی کردیا۔سکندر سلطان راجہ جیسا بد دیانت شخص زندگی میں نہیں دیکھا، موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی نگرانی میں عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ خفیہ ووٹ کے خلاف الیکشن کمیشن نے فیصلہ نہیں دیا، تحریک انصاف 8 دفعہ الیکشن کمیشن گئی لیکن اس نے ہمارے خلاف فیصلہ دیا جبکہ سینیٹ الیکشن میں خرید وفروخت کیخلاف بھی ہم سپریم کورٹ گئے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے پورا زور لگایا کہ کسی طرح ای وی مشین آجائیں، ای وی ایم مشین سے دھاندلی کے130طریقے ختم ہو جاتے ہیں لیکن الیکشن میں ہر قسم کی دھاندلی گئی الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی مدد کی۔

Advertisement

عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم اور دیگر جماعتوں نے ای وی ایم کی  مخالفت کی جبکہ چیف الیکشن کمشنر بھی ای وی ایم کے خلاف تھے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ زرداری، فضل الرحمان اور شہبازشریف 2 دن سے ہمارے لوگوں کو خریدنے کی کوشش کررہے ہیں، اگر انہوں نے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا تو میں ذمہ دار  نہیں  کہ کیا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Next Article
Exit mobile version